top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:SHO کالا گجراں نے کاروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )

بجلی چور اشتہاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

تفصیل کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا

اشتہاری مجرم کی شناخت بشارت کے نام سے ہوئی ۔ واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ کالا گجراں میں درج کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، جسے کالا گوجراں پولیس نے تگ و دو کے بعد گرفتار کر کیا ۔ ڈینپیباو جہلم نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے اور اس سلسلہ میں تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page