top of page

جہلم:RTA کی غفلت اورنااہلی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باجودعوام کوریلیف نہ مل سکاٹرانسپورٹرزکی موجیں

Updated: Nov 16, 2023


جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)RTA کی غفلت اورنااہلی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باجودعوام کوریلیف نہ مل سکاٹرانسپورٹرزکی موجیں،اگر ہر کام ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہی کرنا ہے تو دیگر ضلعی سربراہان کی کیا ضرورت ہے ؟؟ آر ٹی اے جہلم کی موجودگی میں ٹرانسپورٹرز عیاشی کریں گے عوام کو مجبوراً صبر کرنا ہوگا تفصیلات کے مطابق زمینی حقائق کے مطابق اس وقت ہمارے ڈپٹی کمشنر جہلم ہمہ وقت متحرک رہتے ہیں مقام افسوس دیگر ضلعی سربراہان محکمہ جات کی کارگزاری سے عوام مطمئن دکھائی نہیں دیتی اس حوالے سے سرفہرست آر ٹی اے جہلم شہریوں کے مفادات کا خیال رکھنے کے بجائے ٹرانسپورٹرز حضرات کا خیال رکھتے ہیں حکومت پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرتی ہے آر ٹی اے جہلم وقتی طور پر لانگ لیو پر چلے جاتے ہیں کس قدر ظلم ہے کہ آگر ڈیزل کے ریٹ میں دس روپے اضافہ ہو تو ٹرانسپورٹرز دس روپے فی سواری اضافہ کر دیتے ہیں جب پٹرول میں 53روپے فی لیٹر کمی ہوئی تو رکشہ والوں نے ایک روپے کی کمی نہیں کی دینہ تا جہلم ویگن والے 130 روپے کے بجائے 120 روپے کرایہ لینا شروع کر دیا حالانکہ کرایہ 90 روپے بھی نہیں بنتا ذرائع کے مطابق آج وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرے گی مگر موجودہ آر ٹی اے جہلم کی موجودگی میں عوام کو فائدہ نہیں ہوگا یقیناً وہ ٹرانسپورٹرز کو خوش کریں گے سماجی زعماء دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کر کے آر ٹی اے جہلم کی اصلاح کریں


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page