top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم: DPO آفس میں پنجاب پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جہلم(ادریس چودھری)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی جانب سے ڈی پی او آفس جہلم میں پنجاب پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق تقریب میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ کی بھی شرکت ،ریٹائرڈ ہونے والےافسران میں سب انسپکٹر بلغار حسین شاہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد محمود، ہیڈ کانسٹیبل عبدالوحید، ہیڈ کانسٹیبل عبدالقیوم، کانسٹیبل ذوالفقار علی، کانسٹیبل نذر محمد، کانسٹیبل سید رسول، کانسٹیبل جاوید اختر اور کانسٹیبل محمد نذیر شامل ہیں،ڈی پی او جہلم نے افسران کو ان کی ریٹائرمنٹ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا،آپ نے اپنی سروس کے دوران محکمہ پولیس اور عوام الناس کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل تعریف ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ،جہاں بھی میری رہنمائی کی ضرورت ہوئی تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ،تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page