top of page

جہلم DHQ میں ( ENT)ڈاکٹر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے مریض ذلیل و خوار ہونے لگے

دینہ((ملک ندیم عباسJhelumnews.uk )DHQ جہلم میں ( ENT)ڈاکٹر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے مریض ذلیل و خوار ہونے لگے نائب قاصد طبقہ عملہ نہایت ہی بدتمیز*تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو جہلم میں ناک کان اور گلے کا ڈاکٹر نہیں ہے جب مریض کسی سرکاری سرجن ڈاکٹر کو چیک اپ کرواتے ہیں تو وہ ای این ٹی ڈاکٹر کا لکھ دیتے ہیں لیکن جب مریض ای این ٹی کو پورے ہسپتال میں ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر تھک جاتے ہیں تو تب جاکر پتہ چلتا ہے کہ ڈی ایچ کیو جہلم ای این ٹی سے محروم ہے اور نائب قاصد طیب نہایت ہی بدتمیز اور بد اخلاق ہے۔ کہتا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے کی کیا ضرورت ہے پرائیویٹ ہی چیک اپ کرالیا کرو جبکہ سفارشیوں کی عزت اور عام عوام کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے ڈی ایچ کیو جہلم کا ماحول آئے روز خراب ہوتا دکھائی دے رہا ہے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا عوامی مطالبہ ہے.



0 comments
bottom of page