top of page

جہلم۔DC کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو دوران محرم ہائی الرٹ جاری


پروفیسر خورشید ڈار

جہلم(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ضلع جہلم کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو دوران محرم ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی تفصیلات کے مطابق حسب ہدایت ڈپٹی کمشنر جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدر پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن جہلم نے اپنی خصوصی کاوش سے ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو دوران محرم ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے خصوصی طور پر 7 محرم تا دس محرم تمام پرائیویٹ ہسپتال صدر کی ہدایت پر عمل کریں گے ایمرجنسی کو میٹ کرنے کے لیے بیڈز کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا بلاشبہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن سول ہسپتال جہلم کے لیے سرسید کی حیثیت رکھتے ہیں ایم ایس جہلم اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم کی مشترکہ کاوش سے بیلجیئم کے وفد نے حسب وعدہ دو عدد نئے ائیر کنڈیشن ڈاکٹر صاحب کے حوالے کر دیے ہیں ذرائع کے مطابق ائیر کنڈیشن ڈیڑھ ٹن کے ہیں اب اس وارڈ میں داخل مریض گرمیوں میں استفادہ حاصل کریں گے ڈاکٹرز کمیونٹی جہلم نے صدر کو یقین دلایا ہے کہ ان کی ہدایت پر سو فیصد عمل کیا جائے گا

0 comments
bottom of page