top of page

جہلم:CEO(تعلیم)تعلیمی اداروں میں طلباءکےموٹر سائیکل🏍️ساتھ لانے پرپابندی کے آرڈرجاری کریں،عوامی حلقے

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار Jhelumnews)

سی ای او ایجوکیشن جہلم کو مفاد طلباء و والدین انتظامی حکم جاری کرنا ہوگا کہ کم عمر بچے سکول موٹر سائیکل ساتھ نہ لائیں تفصیلات کے مطابق ان ایام میں دیکھنے میں آیا ہے کہ کم عمر بچے موٹر سائیکل چلاتے ہیں اور ایکسیڈینٹ کا سبب بنتے ہیں لہذا سی ای او ایجوکیشن جہلم کو چاہیے کہ وہ ایک حکم نامہ کے ذریعے تمام سربراہان تعلیمی ادارہ جات کو پابند کریں کہ وہ ان بچوں کو سکول داخل نہ ہونے دیں جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے تمام کلاس انچارج صاحبان اپنے طلباء کو ہدایت جاری کریں کہ کوئی طالب علم سکول میں موٹر سائیکل لے کر نہ آئیں حکومت پنجاب کی طرف سے ایسے طلباء کو سکول میں موٹر سائیکل لانے پر پابندی عائد کر دی ہے کم عمر بچے نہ صرف اپنے لیے مسائل پیدا کرتے ہیں بلکہ دوسروں کی تکلیف کا بھی سبب بھی بنتے ہیں اس حوالے سے لاہور سرگودھا ملتان کے سی ای او ایجوکیشن نے باضابطہ حکم جاری کر رکھا ہے لہٰذا سی ای او ایجوکیشن جہلم کو بھی ایسا حکم کرنا چاہیے ۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page