top of page

جہلم! CEO ایجوکیشن کی بہترین کارکردگی جاری۔ اساتذہ کے زیرِ التوا پروموشن کیسز فائنل کر دیئے

جہلم(سید امیر احمد شاہ Jhelumnews.uk)

مسز کوثر سلیم CEO ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم نے چارج سنبھالتے ہی زیر التوا پروموشن کیسز کو فائنل کر کے انکے آرڈر کیے۔ بغیر وجہ کے suspend اساتذہ کو بحال کیا اور پنڈنگ انکوائریز کو قانون کے مطابق فائنل کیا۔ تمام ایسے اساتذہ کرام جن کا کنٹریکٹ کسی بھی وجہ سے ختم ہو چکا تھا اور عرصہ دراز سے ان کی تنخواہ بند تھی انکے کنٹریکٹ میں توسیع کے آرڈر جاری کیے تاکہ ان کی تنخواہ جاری ہو سکے۔ اس کے علاؤہ اپنے دفاتر میں ایسا ماحول پیدا کیا کہ تمام ملازمین انتہائی محنت اور لگن سے اپنا کام وقت پر کرتے ہیں۔ ہر خاص و عام کے لیے میڈم صاحبہ نے اپنے دفتر کے دروازے کھلے رکھے ہیں تاکہ ہر بندہ آسانی کے ساتھ انکے دفتر میں پیش ہو کر اپنے مسائل میڈم صاحبہ تک پہنچا سکیں اس کے ساتھ ساتھ انتہائی کم وقت میں کلیریکل اور ٹیچنگ سٹاف کی پروموشن DPC دوبارہ منعقد کرائی اس سارے عمل میں میڈم صاحبہ کئی دنوں تک رات گئے اپنے دفتر میں موجود رہی اور انتھک محنت سے پروموشن کی میٹنگ کو کامیاب بنایا .ٹیچنگ کمیونٹی اور کلیریکل سٹاف نے میڈم صاحبہ کے اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا

۔

0 comments
bottom of page