top of page

جہلم۔CEO ایجوکیشن کوثرسلیم کوقائداعظم گولڈ میڈل ملنے پرضلعی ٹیچرزیونین کی طرف سے تقریب کا انعقاد

جہلم( ادریس چودھری)چیف ایگزیکٹو آفیسر ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع جہلم) محترمہ کوثر سلیم صاحبہ کو ان کی شاندار محکمانہ خدمات کے اعتراف میں " قائد اعظم گولڈ میڈل* "

سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز پانے پر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع جہلم نے انہیں ایک خوبصورت بز م میں مبارکباد پیش کرنے کے لئے اک تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں دونوں تنظیموں کے قائدین اور ضلعی تعلیمی افسران نے شرکت کی۔ ضلعی تعلیمی افسران میں مہمان خصوصی میڈم کوثر سلیم صاحبہ کے ساتھ ڈی ای او سیکنڈری شاہد صدیق چودھری ، چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز، ڈی ای او ایلیمنٹری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ اشفاق احمد کو مدعو کیا گیا۔

دونوں تنظیموں کے قائدین نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا پروقار استقبال کیا۔ چوہدری وحید حیدر نے سپاس نامہ پیش کرنے کے بعد اجلاس کی نظامت پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر احسان الہی شاکر کے سپرد کی۔ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کے جنرل سیکریٹری منظور حسین نظامی نے تلاوت قرآن پاک سے دلوں کو منور کیا۔ صوبائ سینئر نائب صدر ملک محمد افضل میر نے اپنی خوبصورت آواز میں بہترین نعتیہ کلام سنا کر داد سمیٹی۔ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے مبشر عباس شاہد ، محمد رفیع راجپوت ، احسان الہی شاکر اور شاہد سکندر مرزا نے اظہار خیال کیا۔ پی ٹی یو کے پلیٹ فارم سے ضلعی چیئرمین چودھری شبیر حسین ، ملک اسرار احمد ، حافظ فیاض حیدر ، منظور حسین نظامی اور چودھری وحید حیدر نے اپنے خیالات پیش کئے۔

تحصیل پنڈ دادنخان سے کوارڈینیٹر راولپنڈی ڈویژن ملک اسرار احمد کی سربراہی میں تحصیل پنڈ کے صدر چوہدری نصر اللہ خان اور جنرل سیکرٹری چوہدری ہارون الرشید نے پروگرام میں بطور خاص شرکت کی۔

پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم کے ضلعی صدر چوہدری راشد محمود نے چیف ایگزیکٹو افیسر ضلع جہلم سے اس موقع پر انصاف افٹر نون سکولوں کی تنخواہ جات کی بابت بات کی جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ اسی ہفتے انصاف افٹر نون سکولز کو تنخواہ جات کی ادائیگی ہو جائے گی ،چوہدری وحید حیدر نے EST ارٹس اور SST ارٹس اساتذہ کا ڈیٹا سس پر تصیح کرنے کا مطالبہ کیا ،اسی وجہ سے ارٹس کے اساتذہ کی پروموشن کا عمل ضلع جہلم میں تعطل کا شکار ہے

انہوں نے کہا کہ مینول اور فزیکلی ارٹس کے اساتذہ کی سیٹس ضلع جہلم میں سٹینڈ کرتی ہیں لیکن سس پنجاب پر وہ شو نہیں ہوتی ،

جس کا میڈم نے اپنے خطاب میں وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد لاہور سے یہ ڈیٹا اپڈیٹ کروائیں گی

مقررین نے میڈم کو مبارکباد پیش کی اور ڈی ای او سیکنڈری شاہد صدیق چودھری ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل جہلم راؤ عبدالکریم ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل دینہ ملک صفدر حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن راجہ اشفاق احمد کی خدمات اور اساتذہ دوست طرز عمل کو سراہا۔ مقررین نے مقامی سطح پر اساتذہ کو درپیش کچھ مسائل کے حل کے لئے گذارشات بھی پیش کیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارے افسران اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اساتذہ کے یہ مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ڈپٹی ڈی ای او تحصیل جہلم راؤ عبدالکریم نے تعلیمی افسران کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں اساتذہ تنظیموں کو یہ اجلاس منعقد کرنے پہ شکریہ ادا کیا، میڈم کوثر سلیم صاحبہ کو مبارکباد پیش کی اور تعلیمی عمل میں اساتذہ تنظیموں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ آخر میں چودھری وحید حیدر نے میڈم کو قائد اعظم گولڈ میڈل پہنا کر مبارکباد پیش کی قائد اعظم گولڈ میڈل قومی سطح کے ایک پروگرام میں جو کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں نیشنل لائبریری کے ایڈیٹوریم میں ہواایوارڈ کمیٹی نے یہ اعزاز صرف ان شخصیات کو دیا جن کی پنجاب میں کارکردگی مثالی اور لازوال ہے

مہمان خصوصی محترمہ کوثر سلیم صاحبہ نے اس پذیرائی پر دونوں تنظیموں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم جہلم کی اساتذہ برداری کے مسائل حل کرنے کے لئے سرگرم عمل رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر حافظ فیاض حیدر نے دعا کروائی۔

0 comments
bottom of page