top of page

جہلم:8شراب سپلائرزملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار ،62لیٹر شراب برآمد



جہلم(مصطفیٰ بٹ Jhelumnews.uk )جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،تفصیلات کے مطابق 08شراب سپلائرزملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیاگیا ،مجموعی طور پر 62لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا،سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نثاراحمد،شکیل احمد،بلال،شہباز اور اللہ دتہ کر گرفتار کرلیا،ملزمان نثار احمد ،شکیل احمد،بلال،شہباز ،اللہ دتہ سے 10،10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب اور رابیل احمد کر گرفتار کر لیا ،ملزم رابیل احمد سے 05لیٹر شراب اور ملزم شاہ زیب سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لئے گئے ،جبکہ پنڈدادنخان پولیس نے قربان اور بابر سے 07 لیٹر شراب برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

0 comments
bottom of page