top of page

جہلم:4 منشیات فروش ملزمان سے 4 کلو 40 گرام چرس اور 121 گرام ہیروئن برآمد، ملزمان گرفتار

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) پولیس کا منشیات کےسوداگروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ھے ، منشیات فروز کسی رعایت کے مستحق نہیں تفصیلات کے مطابق 4 منشیات فروش ملزمان سے 4 کلو 40 گرام چرس اور 121 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ سول لائن پولیس نے منشیات فروش ملزم شاہد کو گرفتار کر لیاجس سے 121 گرام ہیروئن برآمد ۔ پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروش ملزم اعجا ز کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 1320 گرام چرس برآمد کر لی گئ ۔ جلالپور شریف پولیس نے منشیات فروش ملزمہ ردہ یاسمین کو گرفتار کر لیا،ملزمہ سے 1440 گرام چرس برآمد کر لی گئ کالا گجراں پولیس نے منشیات فروش ملزمہ گلگونہ شفیع کو گرفتار کر لیا اورملزمہ سے 1280 گرام چرس برآمد کر لی گئ ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئےڈی پی او کے مطابق معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ اولیں ترجیح ہے اور یہ موت کے سوداگر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page