top of page

جہلم:3 پتنگ فروش ملزمان گرفتارکر کے پتنگوں اور ڈوروں کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی

جہلم ( رانا عاصم سے)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیلات کے مطابق 03 پتنگ فروش ملزمان گرفتارکر کے پتنگوں اور ڈوروں کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی ،سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نواب خان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 200 پتنگیں اور 15 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد،جبکہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزمان مرتضی انصار اور عامر مرتضی کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 156 پتنگیں برآمد کر لی گئیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، قانون شکن عناصر کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page