top of page

جہلم:3 دسمبر اسپیشل بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے القاسم انسٹیٹوٹ میں تقریب کا انعقاد


جہلم ( مصطفیٰ بٹ سے )

3 دسمبر اسپیشل بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے القاسم انسٹیٹوٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی بچوں نے ٹیبلو پیش کیۓ تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر اسپیشل بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے القاسم انسٹیٹیوٹ میں تقریب منعقد کی گئی تقریب میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے سمیت سماجی سیاسی۔کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافی برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا اسٹیج سکرٹری کے فرایض عمر بٹ نے ادا کیے پروگرام کے اغاز میں اسپیشل بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیے تقریب کے مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت سیھٹی شکیل احمد نے تقریب کے شرکا سے خطاب میں ادارہ کے صدر طارق محمود بٹ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اسپیشل بچوں کی بہترین کارکردگی کو بھی سراہا جہلم شہر کی معروف لیڈی ڈاکٹر محترمہ شہزانہ نے ایک لاکھ روپے اسپیشل بچوں کو عطیہ کیا اور ادارے کے لیے نیک تماوں کا اظہار کیا اور انجمن مریضاں تحصیل دینہ کے صدر افتخار خان افتخار نے بھی نقد ایک لاکھ روپیہ ادارے کو عطیہ کیا پروگرام کے اخر میں انے والےبمہمانوں کو تعریفی اسناد اور شیڈلز سے نوازہ گیا ٹبیبلو پیش کرنے والے بچوں میں اسناد تقسم کیں۔۔۔

0 comments
bottom of page