top of page

جہلم:3ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان سمیت3منشیات فروش ملزمان گرفتار ، مقدمات درج

جہلم(چودھری سہیل عزیز) جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری،3ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان سمیت3منشیات فروش ملزمان گرفتار ، ملزمان سے پسٹل9MM،بندوق12بور،رائفل44بور معہ روندز،120گرام ہیروئن اور1630گرام چرس برآمد ،الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے2 ملزمان قاسم اور صدیق کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 9MM،بندوق12بور معہ روندزبرآمدکر کے مقدمات درج کر لیے،پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم اکبر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے رائفل44بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے120گرام ہیروئن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملز م ندیم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 1150گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 480گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ڈی پی اوز کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی



0 comments
bottom of page