top of page

جہلم! 3منشیات فروش ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، 10 کلو 230 گرام چرس، رائفل برآمد

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  جہلم پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

3 منشیات فروش ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، 10 کلو 230 گرام چرس، رائفل معہ روندز برآمد، الگ الگ مقدمات درج  تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن جاری  دینہ پولیس نے 2 منشیات فروش ملزمان بنیامین اور کامران کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 10کلو 100 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 2230 برآمد سٹی پولیس نے منشیات فروش ملزم سعید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 130 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 660 روپے برآمد جلالپور شریف پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے رائفل 44 بور معہ روندز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج،

منشیات فروشی معاشرے کا ناسور ہے جن کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0 comments
bottom of page