top of page

جہلم:3منشیات فروش ملزمان سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتارکر کے مجموعی طور 6کلو 350گرام چرس ،900گرام ہیروئن اور 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی

جہلم (رانا محمد عاصم سے)جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،تفصیلات کے مطابق 03منشیات فروش ملزمان سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتارکر کے مجموعی طور 06کلو 350گرام چرس ،900گرام ہیروئن اور 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان فیصل محموداورمنظر حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم منظرحسین سے05کلو چرس اور ملزم فیصل محمود سے900گرام ہیروئن برآمد،ایس ایچ او سٹی عمران حسین اور ٹیم نےکاروائی کرتے ہوئے ملزم سعید رحمان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 350گرام چرس برآمد،جبکہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رضا حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

0 comments
bottom of page