top of page

جہلم:2 منشیات فروش ملزمان گرفتار، 4 کلو 300 گرام چرس برآمد، مقدمات درج

 جہلم (Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر)  جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 02 منشیات فروش ملزمان گرفتار، 4 کلو 300 گرام چرس برآمد، مقدمات درج  تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن جاری  ایس ایچ او سول لائنز ماجد گلزار اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا  ملزم سے 02 کلو 100 گرام چرس برآمد کر لی ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم شیراز عرف لاڈو کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 02 کلو 200 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 640 روپے برآمد کر لی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ 


0 comments
bottom of page