top of page

جہلم:2موٹر سائیکل چور عمران اورعمر نذیر ملزمان گرفتار، مسروقہ 2 موٹر سائیکل اور رکشہ برآمد



جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم پولیس کی موٹر سائیکل اور رکشہ چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی، 02موٹر سائیکل چور ملزمان گرفتار، مسروقہ 02 موٹر سائیکل اور رکشہ برآمد،تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے موٹر سائیکل اور رکشہ چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی، 02موٹر سائیکل چور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مسروقہ 02 موٹر سائیکل اور رکشہ برآمد کیے گئے،ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے کروائی کرتے ہوئے ملزمان عمران اورعمر نذیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا،جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کروائی کرتے ہوئے ملزم نصیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page