top of page

جہلم:14 مئی میں کچھ ہی روز باقی،الیکشن کا دور دور تک امکان نہیں،امیدوار اور ان کے سپورٹرز مایوس

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر:Jhelumnews.uk ) حکومت قومی اسمبلی کو توڑے اور ایک ہی دن الیکشن کروانے کا اعلان کیا جائے ضمنی انتخابات ہونا ناممکن ہی نظر آرہا ہے  14 مئی میں کچھ ہی روز باقی ملک میں ضمنی انتخابات عوام تذبذب کا شکار الیکشن ہوں گے یا نہیں عوام سپریم کورٹ اور حکومت کے درمیان ہونے والے فیصلے کے انتظار میں جہلم کے شہریوں کا کہنا ہے  کہ الیکشن نہیں ہوں گے یہ سب ڈرامہ چل رہا ہے حکومت کی مرضی ہوگی تو الیکشن ہوں گے  تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی الیکشن ہوں گے یا نہیں  لیکن جو سیاسی حالات نظر آرہے ہیں ان سے الیکشن ہونا ناممکن ہی نظر آرہا ہے  14 مئی میں کچھ ہی روز باقی عوام اس وقت تذبذب کا شکار نظر آرہی ہے سپریم کورٹ کے لیٹ  فیصلے اور حکومت کی ضد نے عوام کو تذبذب میں مبتلا کر دیا 14 مئی میں الیکشن ہونا ناممکن ہی نظر آرہا ہے  جبکہ امیدواروں کو نشان بھی الاٹ ہوچکے لیکن الیکشن مہم کسی بھی جگہ نظر نہیں آرہی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن کا ڈرامہ کھیل رہی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا ابھی تک انتظار ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں لیکن جتنے دن الیکشن میں رہ گئے ہیں انتخابات ناممکن ہی نظر آتے ہیں اب تو امیدواروں کو نشان بھی مل چکے لیکن الیکشن مہم چلانا امیدواروں کے لیے ابھی تک درد سر بنی ہوئی ہے جبکہ کسی بھی حلقہ میں انتخابی مہم نظرنہیں آرہی شہریوں نے مزید کہا کہ حکومت  جس طرح سے ہوشربا مہنگائی کرتی جا رہی ہے وہ کبھی بھی الیکشن نہیں کروائے گی کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ ان لوگوں نے عوام کے ساتھ کیا کیا غریب آدمی سے تو روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ان کو کون ووٹ ڈالے گا شہریوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اس وقت عروج پر پہنچ چکا ملک میں افراتفری کا عالم ہے اور اس کا واحد حل الیکشن ہی ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی اسمبلی کو توڑے اور ملک میں ایک ہی روز الیکشن کروائیں جائیں تاکہ اس وقت ملک میں جو سیاسی عدم استحکام ہوچکا ہے اس کو ختم کیا جائے اور عوام کی بہتری کے لیے جلد انتخابات کا اعلان کیا جائے 

0 comments
bottom of page