جہلم( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،05منشیات فروش ملزمان گرفتار، مجموعی طور پر 08 کلو چرس اور 04 کلو 260 گرام ہیروئن برآمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فرہشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ، 05ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مجموعی طور پر 08 کلو چرس اور 04 کلو 260 گرام ہیروئن برآمد کی گئ،مقدمات درج کر لیا گیا، ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے 02 منشیات فروش ملزمان رفاقت اور نعمان کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے مجموعی طور 06 کلو 700 گرام چرس برآمد کر لی گئ،ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم منظور کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 02 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او منگلا احسن شہزاد بٹ اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم نصیر اللہ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 02 کلو 160 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او سٹی قمر سلطان اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم محمود الحسن کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01 کلو 300 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم کو منشیات فروشی سے پاک کرنا میرا مشن ہے جو جاری رہے گا۔
top of page
bottom of page
Comments