top of page

جہلم// ڈاکٹر اعجاز اعوان سے//جہلم پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کے وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے تعارفی ملاقات ، ملاقات میں صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں ،ضلعی انتظامیہ کو صحافیوں کو در پیش مسائل کا ادراک ہے صحافیوں کے جائز مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا جائے گا اور ان کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کے وفد سے تعارفی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صحافیوں کی قیادت صدر جہلم پریس کلب محمد امجد بٹ اور جنرل سیکرٹری مرزاقدیر بیگ کر رہے تھے۔ صدر جہلم پریس کلب محمد امجد بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم پریس کلب ضلع جہلم کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کررہا ہے ۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر ضلع جہلم کے مسائل کو اجاگر کرنا جہلم پریس کلب کے صحافیوں کا طرہ امتیاز ہے۔ جہلم پریس کلب کے صحافیوں کا مثبت صحافت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے ممبران نے ہمیشہ ضلع جہلم کی تعمیر و ترقی اور ضلع کے مسائل اجاگر کرنے اور زرد صحافت کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا۔ اس موقع پر صحافیوں نے سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن اور بدعنوانی کی نشاندہی کی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اداروں میں ہونے والی مالی بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ ضلع جہلم کے عوام بغیر رشوت کے اپنے جائز کام کرواسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ میری تعیناتی کے دوران واضح تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے خاص و عام کے لئے کھلے ہیں اگر کسی کو سرکاری محکموں کے متعلق شکایت ہوتو بلاجھجھک میرے دفتر سے رجوع کریں۔ تعارفی ملاقات میں صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی


0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page