top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم// واش روم ناقابل استعمال ، اے سی بند، کراچی کا کرایہ 7500 روپے،عید کے دنوں میں محکمہ ریلوے نے انتہائی ناقص سروس دے عوام کو رلا دیا۔ جانوروں سے بدتر سلوک، ذمہ دار کون؟ رپورٹ پروفیسر خورشید ڈار

جہلم (رپورٹ :پروفیسر خورشید علی ڈار )

وفاقی وزیر ریلوے اور چیئرمین ریلوے کی کارگزاری عید کے ایام عوام کے لیے مثالی تھی گزشتہ روز دوران سفر چئیر مین سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نا ہوئی تفصیلات کے مطابق مورخہ 19 جون پاکستان ایکسپریس ریلوے سے دینہ تا کراچی سفر کرنے کا اتفاق ہوا ڈبہ نمبر 2 اے سی والا تھا فیصل آباد تک سفر کسی حد تک قابل گزارا تھا وہاں پر مزید دو ڈبے اے سی والے لگا دیے گئے اب کیا تھا اے سی نے فنکشن کرنا چھوڑ دیا تھا شدید گرمی تھی اب اے سی بھی جواب دے گیا تھا اللہ کے فضل سے 20 جون بوقت دس بجے ریل گاڑی کراچی پہنچ گئی اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ جن مسافروں نے بہتر سہولت حاصل کرنے کے لیے کرایہ 7500 روپے دیے ان کو سہولت سے کیوں محروم رکھا گیا اے سی کا خراب ہونا ریلوے محکمہ کی ناقص کارگزاری ہے مزید برآں ڈبہ نمبر 2 اس قابل نہیں تھا کہ اس کو استعمال کیا جاتا ہر طرف گندگی تھی متعلقہ ڈبے کی وائیرنگ انتہائی خراب تھی واش روم کی یہ حالت تھی کہ اس کو استعمال نہیں کیا جا سکتا تھا محکمہ ریلوے ناقص کارگزاری کی وجہ سے نقصان میں ہے جبکہ انڈیا کا محکمہ ریلوے منافع حاصل کر رہا ہے وہاں کا وفاقی وزیر کھڑا ہو کر ریلوے میں سفر کرتا ہے کیا ہمارے وزیر ریلوے اور چیئرمین ریلوے حقیقت کو جاننے کے لیے ریل کا سفر کرنا پسند کریں گے مہذب معاشروں میں حکمران عوام کے خادم ہوتے ہیں جبکہ پاکستان کے حکمران بادشاہ اور عوام غلام ہے پاکستان کیسے ترقی کرے گا ۔۔۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page