top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم// نوجوان صحافی سید ظہیر عباس کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد کی سی سی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات سے ملاقات ۔ اہم امور پر گفتگو


جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

محدود وسائل ہونے کے باوجود عوام کو بہتر سے بہتر سہولت دینا ہماری محکمانہ ذمہ داری ہے تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظہیر عباس کی قیادت میں سینئر صحافیوں کا وفد سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات سے ملا محکمہ صحت کے امور زیر بحث لائے گئے سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات نے ڈاکٹر وسیم اقبال سابقہ سی ای او ہیلتھ کی موجودگی میں کہا کہ ضلع جہلم میں ڈاکٹرز کی کمی کا شدت سے احساس ہے بہرحال ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنے کی وجہ سے ہم نے اپنے ہداف ہمیشہ پورے کیے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلال اظہر کیانی ایم این اے اور ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب محکمہ صحت کے حوالے سے انتہائی متفکر ہیں ان کی اجتماعی کاوش ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کو مثالی بنایا جائے اور اس کی جملہ ضروریات کو پورا کیا جائے یقیناً اس مالی بجٹ میں مزکورہ بالا شخصیات کی کاوشوں سے محکمہ صحت ضلع جہلم اپنے مسائل پر قابو پا لے گا میاں مظہر حیات کا مزید کہنا تھا کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا بجٹ اپنے حجم کے حوالے سے لیتا ہے جبکہ میڈیسن ہم تحصیل ہیڈکوارٹر کے درجے پر مہیا کر رہے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر ہم نے وہاں پر چار سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو مامور کر دیا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ہم کسی مریض کو بھی بلاوجہ راولپنڈی ریفر نا کریں انہوں نے اس حوالے سے اس توقع کا اظہار کیا کہ موجودہ ایم ایس جہلم ڈاکٹر توقیر اپنی پروفیشنل صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں دینے میں کامیاب ہو جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں ڈاکٹر توقیر واحد ایم ایس ہیں جو نوجوان ہیں وہ انتظامی مہارتیں رکھتے ہیں موجودہ نامساعد حالات میں ایکس پاکستان لیو دینا بہت مشکل ہوتا ہے بہرحال مقامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت فیصلہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ بلال اظہر کیانی ایم این اے اور ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ حاصل کر لے گا

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page