جہلم// نثار احمد مغل// جہلم کے گاؤں بوکن میں بااثر افراد نے کم عمر لڑکے سے دوستی کا الزام لگا کر 35 سالہ نوجوان قدیر الحسن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں، ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے علاقہ بوکن میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں کم عمر لڑکے سے دوستی کے الزام میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی۔ ملزمان نے35 سالہ نوجوان قدیر الحسن کے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں بلیڈ سے مونڈ ڈالیں۔ متاثرہ شخص معافیاں مانگ کر پاؤں کو ہاتھ لگاتا رہا، ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔ ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ملزمان متاثرہ شخص کو شیخ قریشیاں سے اغواء کر کے بوکن مارکیٹ میں قائم حق باہو ٹینٹ سروس لے کر گئے۔ ملزمان نے متاثرہ شخص کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی۔ ملزمان نے متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ تھانہ صدر پولیس نے چار نامزد اور پانچ نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
top of page
bottom of page
Commenti