ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ پنڈدادنخان، زیر تعمیر پولیس خدمت مرکز پنڈدادنخان اور دفتر ڈی ایس پی پنڈدادنخان کا وزٹ، سرکل پنڈ دادنخان سے کرائم میٹنگ کا انعقاد،
پولیس خدمت مرکز کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ اور اس میں جاری تعمیراتی کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اس دوران آرکیٹیکٹ بھی ہمراہ تھے،
تھانہ پنڈ دادنخان کی بلڈنگ ، فرنٹ ڈیسک ، حوالات ، مالخانہ ، کوت اور میس ہال کا جائزہ لیا ، صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے ، بہتر اور فوری پبلک سروس ڈیلیوری کے احکامات جاری کئے،
تھانہ پنڈ دادنخان میں سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ، ایس ایچ اوز تھانہ پنڈ دادن خان، للہ اور جلالپور شریف نے شرکت کی،
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں فری رجسٹریشن آف کرائم کو یقینی بنایا جائے، اختیارات سے تجاوز اور عام شہری سے بد تمیزی ہر گز بر داشت نہیں کی جائیگی،
عوام الناس کے لئے آسانیاں پیدا کریں ، بلا وجہ سائلین کو تھانہ بٹھا کر انتظار نہ کرایا جائے،
ایس ڈی پی او شکایات پورٹل 1787 پر موصول شدہ درخواست ہائے پر فوری دریافت عمل میں لاتے ہوئے میرٹ پر یکسوئی یقینی بنائیں،
بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے پنڈ دادن خان سرکل میں ڈکیت گینگز کی سرکوبی اور اندھے قتل کی سراغ رسانی و ملزمان کی گرفتاری پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل سمیت ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان ،ایس ایچ او تھانہ للہ اور پولیس ٹیمز کو اعلی کارکردگی دکھانے پر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا،
ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ بدنام زمانہ گینگز کے خلاف بہترین حکمت عملی سے ڈٹ کر مقابلہ کیا ، جو قابل ستائش ہے، ڈی پی او جہلم
اپنی جانوں پر کھیل کر ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے ، نامعلوم مقدمات میں سراغ رسانی ، خطر ناک ملزمان کی گرفتاری اور قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے پر پنڈ دادن خان پولیس لائق تحسین ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
Comments