top of page

جہلم// نثار احمد مغل سے// ایڈیشنل سیشن عدالت سوہاوہ نے جرم ثابت ہونے پر مجرم طارق فرحان کو عمر قید اور 04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،

جہلم پولیس کی موثر تفتیش کے نتیجہ میں معزز ایڈیشنل سیشن عدالت سوہاوہ کے جج چوہدری عامر ضیاء نےتھانہ ڈومیلی کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا،

مجرم طارق فرحان نے گزشتہ سال 9 سالہ بچی کو ورغلاتے ہوئے حویلی میں لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،

جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم طارق فرحان کو عمر قید اور 04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،

مجرم کو سال2023 میں اغواء اور کمسن کے ساتھ ریپ کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،

جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،

جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page