جہلم کے علاقہ خورد کے مقام پر دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 40 سالہ پاک فضائیہ کے ملازم کی لاش آر کیو کینال سے برآمد کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق اتوار کے روز جہلم کے علاقہ خورد کے مقام پر دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے چوٹالہ کا رہائشی پاک فضائیہ کا ملازم 40 سالہ یاسر انصاری ولد تنویر انصاری ڈوب گیا، ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے ڈوبنے والے شخص کی تلاش کر دی۔
اتوار کے روز اندھیرا چھا جانے پر ریسکیو آپریشن معطل کر دیا گیا اور آج صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔40 سالہ یاسر انصاری کی ڈوبنے والی جگہ سے 26 کلومیٹر دور منڈی بہاؤالدین کے علاقہ چک بساوا کے قریب سے آر کیو کینال سے برآمد کر لی گئی۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی
Comments