top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم// نثار احمد مغل سے//گورنمنٹ ہائی سکول جکر ،سکول ٹیچر کا بچے پر تشدد،حالت غیر اسپتال منتقل، میڈیکل مکمل، تھانہ صدر میں درخواست دائر کر دی گئی

جہلم: سکول ٹیچر کا بچے پر تشدد، گورنمنٹ ہائی سکول جکر میں زیر تعلیم ساتویں کا طالب علم نسلی تعصب کا شکار، ماسٹر فیاض نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، بچے کے جسم پر زخموں کے واضح نشانات، تشدد سے بچے کی حالت غیر اسپتال منتقل، میڈیکل مکمل، تھانہ صدر میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول جکر میں زیر تعلیم ساتویں جماعت کے طالب علم مبین خرم کو ماسٹر فیاض نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کا نشانہ بننے والا طالب علم کلاس روم میں بے ہوش ہو گیا۔ طالب علم مبین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلاس روم میں چوہدریوں کے بچے نے مجھے گالی دی، میں نے پوچھا تو چوہدیوں کے بچے نے ماسٹر فیاض کو شکایت لگا دی جس پر ماسڑ فیاض نے آؤ نہ دیکھا تاؤ، ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، مجھے اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ میں بے ہوش ہوگیا ۔ متاثرہ طالب علم کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ماسٹر فیاض نے نسلی تعصب کا مظاہرہ کیا ہے، ہماری قوم چھوٹی قوم سمجھی جاتی ہے جس کی وجہ سے ماسٹر فیاض فرق رکھتا ہے۔ متاثرہ طالب علم کا میڈیکل مکمل کر لیا گیا اور تھانہ صدر میں ماسٹر فیاض کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔ دوسری جانب تھانہ صدر کے ایس ایچ او ملک نثار کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے، میرٹ پر انکوائری کر کے قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page