پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپور شریف میں زبردستی حبس بے جا میں رکھے جانے والی جنوبی افریقی خاتون اور کمسن بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کو شکایت موصول ہوئی کہ عزیر علی ندیم ساکن جلالپور شریف (ڈھیری آرائیاں) نے ساؤتھ افریقن خاتون شہری سے شادی کر کے خاتون اور کم سن بچے کو زبردستی گھر کے اندرمحبوس کر رکھا ہے۔ ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کی ہدایت پر تھانہ جلالپور شریف کے ایس ایچ او انسپکٹر عبد الرحمٰن نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خاتون اور بچے کو بازیاب کرا کے بذریعہ عدالت ساؤتھ افریقہ سے آئے والدین کے حوالے کر دیا۔ ساؤتھ افریقہ سے بازیابی کےلیے آئے ہوئے والدین نے شاندار الفاظ میں ایس ایچ او انسپکٹر عبد الرحمٰن، جہلم پولیس اور پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
top of page
Recent Posts
See Allپننوال افسوسناک حادثہ سمیر نامی طالب علم جاں بحق حادثہ تیز رفتاری سے پیش آیا موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرا گیا پنڈدادنخان عبدالحفیظ ساقی...
bottom of page
Comments