پنڈدادنخان میں للِہ انٹرچینج کے قریب سابق ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں بریگیڈیئر (ر) امیرحمزہ کی گاڑی پر للِہ انٹرچینج کے قریب گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور گاڑی میں سوار انکی اہلیہ اور بیٹی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئیں۔مقتول بریگیڈئیر(ر) امیر حمزہ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ پنڈدادنخان آرہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ للِہ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئیں جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باحوہ موقع پر روانہ ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مقتول بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ ریسکیو 1122 کے ڈی جی تعینات رہ چکے ہیں۔
Comments