top of page

جہلم// نثار احمد مغل سے//پنجاب ایمرجنسی سروس جہلم کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے سلسلے میں فرضی آگاہی مشقیں اور سیمینارکا انعقاد ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی شرکت

پنجاب ایمرجنسی سروس جہلم کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے سلسلے میں فرضی آگاہی مشقیں اور سیمینارکا انعقاد۔

جہلم (نثار احمد مغل) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن جہلم فائر سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے ساتھ ہے اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے۔ سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر جہلم

بلند و بالا عمارات میں فائر سیفٹی اور بلڈنگز کوڈز کو یقینی بنانے میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کا ساتھ دیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد

جہلم: سیکرٹری / بانی ڈائر یکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امیتاز) کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیورز نے فائر فائٹنگ اور فائر سیفٹی کے متعلق فرضی مشقوں اور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے آگ لگنے کے واقعات اور ان میں ہونے والے جانی و مالی نقصان اور ان واقعات پر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ریسپانس کرتے وقت درپیش آنے والی مشکلات کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سیعد احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے فائر فائٹرز کی عظیم قربانیوں کا یاد کرنا ہے جو انہوں نے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے دیں۔فائر فائٹرز ہمارے وہ ہیروز ہیں جو اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بڑی آگ اور مشکل ترین حالات میں بھی آگ پر قابو پانے کیلئے مصروفِ عمل ہوتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد بھی کرنا ہے کہ ہمارے اردگرد جو بھی بلندوبالا عمارات تعمیر ہو رہی ہیں یا ہو چکی ہیں ان میں فائر سیفٹی اور بلڈنگز کوڈز کو یقینی بنانے میں ریسکیو 1122 جہلم کے شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے محفوظ تعمیرات اور معاشرہ کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر شہر میں موجود بلند و بالا عمارتوں میں فائر سیفٹی کی آگاہی مہم کے حوالےسے حصہ لیں گی اور فائر سیفٹی کے اصولوں کو لاگو کروانے میں ریسکیو 1122 سے بھرپور تعاون فراہم کرے گی. ڈپٹی کمشنر جہلم نے ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو سراہا اور ریسکیوز کی حوصلہ افزائی کی اور اس موقع پر سال 2023 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیوز کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔ آئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے اپنے کام کو پوری محنت اور لگن سے جاری رکھنے کی تلقین کی۔ سیمینار میں موجود شرکاء نے بھی اس دن کے حوالے سے فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اقدام کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ محفوظ تعمیرات اور معاشرہ میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔ اس موقع پر جان قربان کرنے والے فائر فائٹرز کیلئے خیر اور درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page