top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم// نثار احمد مغل سے//سوہاوہ میں گن پوائنٹ پر 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

سوہاوہ میں گن پوائنٹ پر 20 سالہ لڑکی سے زیادتی اور مزاحمت پر لڑکی کی ماں کی ٹانگیں توڑنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا، ملزمان فرار ہو گئے، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، ڈی ایس پی سوہاوہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل سوہاوہ کے علاقہ دیالی میں گن پوائنٹ پر 20 سالہ لڑکی سے زیادتی اور مزاحمت پر لڑکی ماں کی ٹانگیں توڑنے والا گرفتار خطرناک ملزم طاہر شاہ سوہاوہ میں مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلے میں اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق اتوار کی شام کو سوہاوہ پولیس سرائے سیداں کے رہائشی ملزم طاہر شاہ کو اسلحہ برآمدگی کے لئے لے کرجارہی تھی کہ ملزم طاہر شاہ کو چھڑانے کے لئے اسکے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ملزم طاہر زخمی ہو گیا۔زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سوہاوہ پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سوہاوہ سے رپورٹ طلب کر لی۔یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم طاہر شاہ نے پانچ روز قبل سوہاوہ کے علاقہ دیالی میں 20 سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر گھر والوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مزاحمت پر ملزم طاہر شاہ نے لڑکی کی ماں کو ٹوکے کے وار کر کے دونوں ٹانگھیں توڑ دی تھی اور لڑکی کے بھائی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ملزم طاہر شاہ پر اس سے پہلے پولیس پر حملہ اور دیگر سنگین وارداتوں کا بھی الزام تھا۔ ملزم کے خلاف قتل ،اقدام قتل ، زنا بالجبر اور دہشت گردی کے متعدد مقدمات درج تھے جبکہ ملزم انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page