top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم// نثار احمد مغل سے//جہلم میں قرضے اور گھریلو تنازعہ پر 50 سالہ دوکاندار پھندے سے جھول گیا، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا

جہلم میں قرضے اور گھریلو تنازعہ پر 50 سالہ دوکاندار پھندے سے جھول گیا، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ مخدوم آباد میں قرضے اور گھریلو تنازعہ کی وجہ سے پریشان 50 سالہ دوکاندار امجدحسین نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق امجد نے گھر کے نیچے دوکان بنا رکھی تھی، بیٹے کو دوکان پر بٹھا کر اوپر کمرے میں جا کر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔تھانہ کالا گجراں پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page