top of page

جہلم// نثار احمد مغل سے//جہلم میں اینٹی کرپشن پولیس راولپنڈی کے ملازم نے 18 سالہ رشتہ دار لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جہلم میں اینٹی کرپشن پولیس راولپنڈی کے ملازم نے 18 سالہ رشتہ دار لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ محلہ اسلام پورہ میں اینٹی کرپشن پولیس راولپنڈی کے ملازم ظفر اقبال نے اپنی بیوی کی 18 سالہ بھتیجی کو گھر میں اکیلا دیکھ کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزم ظفر اقبال 18 سالہ لڑکی (م) کو کئی دنوں سے اپنی ہوس کا نشانہ اور بلیک میل کر رہا تھا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم ظفر اقبال کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا ابتدائی میڈیکل سول اسپتال سے کروا لیا گیا ہے، مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم ظفر اقبال فرار ہو گیا ہے، جلد اس کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے

0 comments

Σχόλια

Βαθμολογήθηκε με 0 από 5 αστέρια.
Δεν υπάρχουν ακόμη βαθμολογίες

Προσθέστε μια βαθμολογία
bottom of page