top of page

جہلم /(مصطفیٰ بٹ سے) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

جہلم /(مصطفیٰ بٹ سے)ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے اپنے آفس میں کرائم میٹینگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز صدر، سوہاوہ اور ایس ایچ اوز سٹی ،صدر، سوہاوہ سرکل ھائے نے فزیکلی جبکہ ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان اور ایس ایچ اوز پنڈ دادنخان سرکل نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ، میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، ڈی ایس پی ٹریفک اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک، وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز منشیات کے خاتمے ، پتنگ بازی کے انسداد اور اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ناقص کارکردگی کی صورت میں سخت باز پرس ہو گی،ایس ڈی پی اوز روزمرہ کی بنیادوں پر انسداد پتنگ بازی اور انسداد منشیات کے حوالے سے تعلیمی اداروں کا وزٹ کریں اور طلباء کو آگاہی فراہم کریں،ایس ڈی پی اوز ، ڈی ایس پی ٹریفک اور ایس ایچ اوز موٹر سایئکل سواروں کی حفاظت کے لئے سیفٹی وائرز کے متعلق آگاہی اور سیفٹی سٹک کی تنصیب کا عمل فی الفور شروع کریں اور عام عوام کو اس کےمتعلق آگاہی دیں،ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تھانہ جات کو SIPS ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی بھی ہدایات دیں،خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، خواتین اور ٹرانسجینڈرز کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشنز کا قیام عمل میں لا رہی ہے ، خواتین ، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کے ساتھ کسی بھی وقوعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فوری موقع پر پہنچیں گے،عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر گشت کے میکانزم کو بہتر بنایا جائے ، ایس ڈی پی اوز اپنے سرکلز میں جرائم کی شرح کے لحاظ سے ہاٹ سپاٹ کا تعین کرتے ہوئے پٹرولنگ پلان بنایئں،دوران رمضان المبارک نمازوں، جمعتہ المبارک اور تراویح کے دوران ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھتے ہوئی شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کریں، تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں











0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page