جہلم /(مصطفیٰ بٹ سے) ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کےاعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد،کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ اور ملزمان کی گرفتاری میں شامل پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او پنڈ دادنخان سب انسپکٹر محمد آصف اورپولیس ٹیم پنڈدادنخان کو روڈ رابری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کو ٹریس کرنے اور 05 ملزمان گرفتار کرنے پرانعام سے نوازا،ایس ایچ او تھانہ دینہ سب انسپکٹر احسان عباس اور پولیس تھانہ دینہ کی ٹیم کو نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرنے اور مسروقہ رقم مبلغ 33 لاکھ روپے پر انعام دیا گیا،ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر انیس الرحمان اور ٹیم کو موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری اور 07 عدد مسروقہ موٹر سائیکل ریکور کرنے پر تعریفی اسناد دی گئیں، جبکہ ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف سب انسپکٹر عبدالرحمن اور ہمراہی ٹیم کو قتل کے مقدمہ میں ملوث “A” کیٹیگری کا ملزم اشتہاری گرفتار کرنے پر انعام سے نوازا گیا،اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا،بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہی آپ اپنے اورمحکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں
top of page
bottom of page
Comments