جہلم// رانا محمد عاصم سے// ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو ضروری وسائل مہیا کریں گے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ادارے ہمہ وقت تیار ہوں یہ بات ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں کہی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسن احسن، اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن حافظ زنیر یونس، ریسکیو 1122, پی ڈی ایم اے ، پولیس ، ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی ،محکمہ صحت، آر ٹی اے اتھارٹی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈی او ریسکیو نے اجلاس کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے قیام کے مقصد اور اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے کہاکہ دینہ اور سوہاوہ میں ریسکیو کی سروسز کو مزید فعال بنانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ اجلاس کو گزشتہ سال کے دوران ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا ۔ ڈی سی جہلم میثم عباس نے ضلع میں ہونے والے حادثات اور ان سے حفاظتی اقدامات بارے تفصیلات حاصل کیں اور جی ٹی روڈ پر بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے مستقل پلان بنانے کی ہدایت کی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Kommentarer