top of page

جہلم// رانا محمد عاصم سے// ٹریفک کا المناک حادثہ. سڑک پر اچانک کتا سامنے آنے سے موٹر سائیکل سوار بے قابو ھو کر ٹرالے سے جا ٹکرایا ۔ موٹر سائیکل سوار باپ جاں بحق دو بیٹے شدید زخمی۔ ویڈیو نیوز


جہلم// رانا محمد عاصم سے// کشمیر پلازہ جی ٹی روڈ جہلم کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ۔ سڑک پر اچانک کتا سامنے آنے سے موٹر سائیکل سوار بے قابو ھو کر ٹرالے سے جا ٹکرایا ۔ موٹر سائیکل سوار باپ جاں بحق دو بیٹے شدید زخمی ھو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ کو صبح ساڑھے نوبجے جی ٹی روڈ کشمیر پلازہ جہلم کے نزدیک ٹریفک حادثے میں موثر سائیکل سوار محمد آزاد ولد سردار خان سوہاوہ عمر 57 سال ٹرالے کے نیچے آ کرجاں بحق ھو گیا۔ جب کہ اس کے دو بیٹے حسن عمر 27 سال اور حمزہ عمر 22 سال شدید زخمی ھو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سڑک پر اچانک کتا سامنے آنے سے موٹر سائیکل بے قابو ھو کر قریبی گزرتے ٹرالے سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے یہ المناک حادثہ رونما ھوا۔ ریسکیو 1122 نے محمد آزاد کی ڈیڈ باڈی اور اس کے شدید زخمی بیٹوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا ھے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page