جہلم// رانا محمد عاصم سے//
ریسکیو 1122جہلم کی جانب سے ہفتہ فرسٹ ایڈ کے حوالے سے ضلع بھر میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد۔
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات کی روشنی ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی سمیت مختلف اداروں میں آگاہی ورکشاپس اور ٹریننگز کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیرسعید احمد نے کی۔
ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے ہفتہ فرسٹ ایڈ (10 ستمبر تا 14 ستمبر 2024 ) میں ضلع جہلم میں کل 713 افراد نے پاک لائف سیور پروگرام کے تحت آن لائن رجسٹریشن کی، جب کہ 554 افراد نے ٹریننگ مکمل کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے کہا، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کا ویژن ہے کہ ایک فرسٹ ایڈر ہر گھر میں موجود ہو تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے اس حوالے سے ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیموں نے عوام الناس کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی۔ اس کے ساتھ ساتھ آن لائن تربیت کے لیے موبائل ایپ "پاک لائف سیور" متعارف کروائی جا چکی ہے جسے ڈاؤن لوڈ کر کے آن لائن رجسٹریشن اور تربیت حاصل کیں اور زندگیاں بچانے میں ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں۔
Comments