top of page

جہلم// رانا محمد عاصم سے// انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میٹنگ کا انعقاد

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میٹنگ کا انعقاد،

میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز آرگنائزڈ کرائم، ہیڈ کوارٹرز، ٹریفک ، ایس ایچ اوز اور جملہ انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی ، اس دوران ایس ڈی پی او سرکل پنڈ دادنخان اور ایس ایچ اوز سرکل پنڈ دادنخان بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شریک ہوئے،

آپ تمام افسران کی محنت اور لگن سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہی بدولت ماہ رمضان اور عید الفطر کا تہوار انتہائی پر امن طریقہ سے انجام کو پہنچا۔

پولیس افسران جرائم کے خلاف زیر و ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہوتےہوئے موثر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور قانون کی بالا دستی کو قائم رکھنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں، ڈی پی او جہلم

ڈی پی او جہلم نے دوران میٹنگ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی پراپیگنڈا مہم کا حصہ نہ بنیں، پاکستان کی تمام فورسز کا مقصد ملک و قوم کی سلامتی کو قائم رکھنا ہے۔ پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف اور ملکی سلامتی کے لئے مشترکہ آپریشنز سر انجام دے رہی ہیں۔

پولیس افسران عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔

پکار 15 کالز ، 1787، شکایات سیل ، ویمن سیفٹی ایپ یا دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کا فی الفور ازالہ کرتے ہوئے متاثرین کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنایئں-


0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page