top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم// رانا محمد عاصم سے//جہلم میں پاکستانی نژاد امریکی شہری اور اسکے بھائی پر 2 افراد کا مبینہ تشدد، ملزمان فرار

جہلم میں پاکستانی نژاد امریکی شہری اور اسکے بھائی پر 2 افراد کا مبینہ تشدد، ملزمان فرار

جہلم میں دو افراد کا پاکستانی نژاد امریکی شہری اور اسکے بھائی پر مبینہ تشدد، ملزمان فرار ہو گئے، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ شمالی محلہ میں 2 بھائیوں نے مبینہ طور پر پاکستانی نژاد امریکی شہری جمیل شاہ اور اس کے بھائی سید خلیل حسین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پاکستانی نژاد امریکی شہری اور اسکا بھائی زخمی ہوگئے۔ پاکستانی نژاد امریکی شہری کے بھائی سید خلیل حسین نے تھانہ سول لائنز جہلم کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ پلاٹ کی دیوار بنانے کی وجہ سے راجہ عاشر اور راجہ بلاول جاوید سے ہماری معمولی رنجش چل رہی ہے، ملزمان نے مجھے اور میرے بھائی پاکستانی نژاد امریکی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان مسلح تھے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے پاکستانی نژاد امریکی شہری جمیل شاہ کے بھائی کی مدعیت میں راجہ عاشر اور راجہ بلاول مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔ دوسری جانب ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page