جہلم// ادریس چودھری//
موٹروے پولیس نے گم ہو جانے والے 50 ہزار روپے نقد تلاش کر کے ٹرک ڈرائیور کے حوالے کر دیے ۔کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ٹائر تبدیل کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کے 50 ہزار روپے گر گئے تھے۔جس کا ٹرک ڈرائیور کو علم نہ ہو سکا اور اس نے اپنا سفر جاری رکھا کچھ دور جانے کے بعد جب اسے احساس ہوا تو وہ رک گیا۔ اسی وقت موٹروے پولیس مدد کو آ پہنچی.واقعے کا علم ہوتے ہی موٹروے پولیس ڈرائیور کو ہمراہ لے کر بتائی ہوئی جگہ پر پہنچی اور رقم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔بالاخر رقم تلاش کر لی گئی اور ٹرک ڈرائیور کے حوالے کر دی گئی جس پر اس نے موٹروے پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
Comments