*ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری*
جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن حج کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس لوٹ آئے۔وطن واپسی پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور جہلم کے مختلف تنظیموں کے صدور نے ان سے ملاقات کی۔ان کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔گزشتہ روز بھی سابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عدنان نجب ، ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ ، ڈاکٹر شکیل احمد سمیت دیگر معزز ڈاکٹر صاحبان نے ان سے خصوصی ملاقات کی۔مبارک باد دینے کا وسیع سلسلہ تا حال جاری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللّه پاک اہلِ اسلام کو اس باسعادت فریضہ کو سرانجام دینے کی توفیق اور وسائل عطا فرمائے۔
Comments