top of page

جہلم//ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدر میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کی طرف سے ڈاکٹرز کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام


جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدر میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کی طرف سے ڈاکٹرز کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے ایک نجی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ضلع جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹرز اور 19 گریڈ میں ترقیاب ہونے والے ڈاکٹرز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا بلاشبہ یہ عمل ہر حوالے سے قابل تعریف ہے اور مستقبل میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے 19 میں ترقیاب ہونے والے ڈاکٹر میاں مظہر حیات ڈاکٹر ظہور الحق کیانی لیڈی ڈاکٹر فرح بشیر ڈاکٹر شکیل احمد مزکورہ بالا آفیسران کو گلدستے پیش کیے ڈاکٹر جواد سلیمان انچارج رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو بھی گلدستہ پیش کیا گیا ڈاکٹر ابراہیم عرفان ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی خوشیوں اور غمی کو ہمیں شیئر کرنا چاہیے ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی انتھک کاوشوں کی تعریف کی گئی ڈاکٹر سید شبیر شاہ صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز صاحبان کی ہم نمائندگی کر رہے ہیں ہسپتالوں کے معیار کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کاوشیں جاری رکھی جائیگی ڈاکٹر توقیر ارشد نے کہا کہ ہمارے اندر اتحاد اور متفقہ لحہ عمل اختیار کرنا چاہیے ڈاکٹر ظہیر بٹ نے خصوصی دعوت پر شرکت کی ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ دمہ کے مریضوں کو ڈسٹ سے بچنا چاہیے ماسک کا استعمال کرنا چاہیے موسم بہار میں پھولوں اور پودوں کے پاس جانے سے اجتناب کرنا چاہیے دمہ ایک کنٹرول ایبل مرض ہے دمہ کے مریضوں کو مستند ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق میڈیسن جاری رکھنی چاہیے ڈاکٹر عدنان نجب گونا گوں مصروفیات کے باوجود اس تقریب میں شرکت کی جس پر تمام ڈاکٹرز صاحبان نے ان کا شکریہ ادا کیا تمام ڈاکٹرز جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن ہمارے لیے سر سید احمد خان سے کم نہیں ہیں ہر معاملے میں ہماری بروقت رہنمائی کرتے ہیں اور ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ہماری ہر حوالے سے رہنمائی کرتے رہیں گے

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page