top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم//پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم کی زیر صدارت کالج میں کونسل برائے ذہنی صحت اور آگاہی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

*پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم کی زیر صدارت کالج میں کونسل برائے ذہنی صحت اور آگاہی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔*

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی سرپرستی میں کالج میں انقلابی اقدامات جاری ہیں۔گزشتہ روز بھی ان کی صدارت میں کالج میں کونسل برائے ذہنی صحت اور آگاہی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔اس تقریب کا مقصد طلباء میں ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ذہنی مسائل کے حل کے لیے مدد فراہم کرنا تھا۔اس کونسل میں فلسفہ اور نفسیات کے شعبے شامل کئے گئے ہیں تاکہ دونوں علوم کے ماہرین کی رہنمائی میں جامع حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔افتتاحی تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے کی جبکہ نفسیات کے شعبے کی سابقہ سربراہ محترمہ گل زرین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس کے علاوہ وائس پرنسپل ڈاکٹر شازیہ، دیگر سینئر اساتذہ اور اسٹاف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے افتتاحی خطاب میں ذہنی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو اس پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔محترمہ گل زرین نے بھی اپنے خطاب میں ذہنی صحت اور آگاہی کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر زور دیا اور اس کونسل کے قیام کو ایک اہم قدم قرار دیا۔وائس پرنسپل ڈاکٹر شازیہ اور دیگر سینیئر اسٹاف نے اس اقدام کو سراہا اور مستقبل میں اس کونسل کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔کونسل کے اراکین میں شعبہ فلسفہ کی لیکچرار مس عفت الیاس، عائشہ نوید اور شعبہ نفسیات کی مس نائلہ شامل ہیں۔یہ کونسل کالج میں ذہنی صحت کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم کردار ادا کرے گی اور طلباء کو اس حوالے سے رہنمائی فراہم کرے گی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page