جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کو پھر تبدیل کر دیا گیا، محمد میثم عباس کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر کے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا تبادلہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کر کے ان کی جگہ علی اکبر بھنڈر کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کیا گیا لیکن ایک روز بعد ہی حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر جہلم علی اکبر بھنڈر کی جگہ محمد میثم عباس کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر کے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیدہ رملہ علی نے جہلم میں ساڑھے پانچ ماہ ڈپٹی کمشنر کے فرائض سرانجام دیے، سیدہ رملہ علی کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ڈائریکٹر (ایڈمن) کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ محمد میثم عباس اس سے قبل جہلم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رینیو کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments