top of page

جہلم//نثار احمد مغل// اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں/پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کے 26 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتول کے بچپن کا دوست ہی قاتل نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کے 26 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتول کے بچپن کا دوست ہی قاتل نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ اعظم پور کے 26 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔ دو ہفتے قبل رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملزم محمد القاب نے لین دین کے تنازعہ پر اپنے بچپن کے دوست اعجاز عرف جازی کو رات کے اندھیرے میں کھیتوں میں لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم القاب انتہائی شاطر شخص ہے، مقتول دوست کی تدفین کے وقت بھی ساتھ ساتھ رہا۔ مقتول کے لواحقین نے قریبی رشتہ داروں کو قتل کےمقدمے نامزد کیا جو تفتیش میں بے گناہ نکلے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی علاقے میں سرگرمیاں مشکوک نظر آنے پر پولیس نے شامل تفتیش کیا تو ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم القاب نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ مقتول ادھار رقم لے کر انکاری ہوگیا تھا جس وجہ سے واردات کی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے ملزم سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page