جہلم//نثار احمد مغل//یکم دسمبر سے شروع ہونے والے تیتر کے شکارکے سیزن کیلئے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم اور تیتر کے شکار کے حوالے سے بند ہیں جبکہ ضلع جہلم کی تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ شکار کیلئے کھولی جائیں گی شکار سیزن کھلا ہونے کے باوجود تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم میں جنگلی حیات کے تمام محفوظ مقامات تیتر سمیت ہر قسم کے شکار کیلئے بندر ہیں گے، واضح رہے کہ تیتر کے شکار کا سیزن یکم دسمبر 2024ء سے شروع ہو کر 31 جنوری 2025ء تک جاری رہے گا اور اس دوران غیر قانونی طور پر شکار کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے ایک جانب تو محکمہ وائلڈ لائف جہلم نے بھر پور تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں تو دوسری جانب مختلف دیہاتوں میں اہلیان علاقہ نے بھی اپنی اراضی اور کھیتوں میں شکار کرنے کیلئے آنے والے شکاریوں کا قبلہ درست کرنے کیلئے کمر کس لی ہے کیونکہ عمومی شکایت ہے کہ شکاری شکار کے دوران فصلوں کا بھی بے رحمی کیساتھ نقصان کرتے ہیں۔جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments