top of page

جہلم//نثار احمد مغل سے// ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کو تبدیل کر کے سیدہ رملہ کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن جاری

جہلم: پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز کی اکھاڑ پچھاڑ، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کو تبدیل کر کے سیدہ رملہ کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ سیدہ رملہ علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا۔ سیدہ رملہ علی اس سے قبل گورنر سیکرٹیریٹ پنجاب میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں.

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page