top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم//نثار احمد مغل سے// شادی والے گھر ڈکیتی کی واردات، نامعلوم ڈاکودولہا اور اس کے گھر والوں سے 10 تولے طلائی زیوارات 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار،مزاحمت پر دولہا زخمی

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پنن وال میں ڈکیت گینگ نے دولہا اور اس کے گھر والوں سے 10 تولے طلائی زیوارات 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موبائل فونز چھین لئے ، دولہے کی مذاحمت پر ڈاکوؤں نے پسٹل کا بٹ مار کر دولہے کو زخمی کردیا۔ دولہے کی درخواست پر تھانہ جلالپور شریف میں نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج ، ڈاکو گینگ کی تلا ش شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ پنن وال کے نواحی قصبہ نوگراں کے رہائشی محمد افراز الحق ولد محمد انوار الحق نے تھانہ جلالپور شریف میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 2 روز قبل میری شادی ہوئی ہے ، گزشتہ رات ساڑھے 10 بجے کے قریب میری بیوی اور ہمشیرہ اور والدہ گھر میں موجود تھے ،والدہ اپنے کمرے میں جبکہ میری بیوی اور ہمشیرہ الگ کمرے میں تھیں۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ کمروں کے دروازے کھلے ہوئے تھے کہ اسی دوران 3 افراد جن میں 2 افراد مسلح پسٹل تھے چھت کی سیڑھوں کے ذریعے گھر میں داخل ہوئے، ایک والدہ کے کمرے میں چلا گیا جبکہ دو میرے کمرے میں آگئے، اسلحہ کی نوک پر ایک ہوائی فائر کیا میری بیوی ، ہمشیرہ اور والدہ کا زیور تقریباً10 تولے ، 2 لاکھ روپے زبردستی چھین کر دروازہ کھول کر چلے گئے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ ان ڈاکوؤں کے مطابق وہ ہمیں جانتے ہیں انہوں نے دوران ڈکیتی انکشاف کیا کہ آپ کے رشتے داروں نے ہمیں بھیجا ہے، ڈاکو بار بار کہہ رہے تھے کہ سونے اور نقدی کی رقم بھی ہمیں معلوم ہے ۔ تھانہ جلالپور شریف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسعود حسین نے زیر دفعہ 394 ت پ ، 337H,2 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page