جہلم کے نجی میرج ہال میں ثقافتی پروگرام کی آڑ میں مجرے کی محفل، حسیناؤں کا ڈانس، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، پولیس کے چھاپہ مارنے پر شوقین افراد کی دوڑیں لگ گئیں، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں سول لائن روڈ پر نجی میرج ہال میں ثقافتی پروگرام کی آڑ میں مجرے کی محفل سجا دی گئی۔ شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے ثقافتی پروگرام کی اجازت لی گئی تھی لیکن میرج ہال میں ثقافتی پروگرام کی جگہ حسیناؤں کو لاہور سے لاکر نیم برہنہ ڈانس کروایا گیا جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سول لائن کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او چوہدری عمران نے پولیس کی بھاری نفری کے چھاپہ مارا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، ہال میں نیم برہنہ لباس میں ڈانس سے لطف اٹھانے والے شوقین افراد نے دوڑیں لگادی، پولیس نے راشد بٹ نامی شخص اور ساؤنڈ سسٹم کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈانسر لڑکیاں لے کر آنے والے افراد نے پولیس کو فون کالز بھی کرائیں، پولیس نے میرج ہال کے مالک سمیت تین افراد راشد بٹ، سرور بٹ اور عبدالمجید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اجازت نامہ صرف شہریوں کو تفریح دینے کے اسٹیج ڈرامے کا ہے لہٰذا اس طرح کی مجرا محفلیں اگر دوبارہ ہوئیں تو سختی سے نپٹا جائے گا۔ دوسری جانب اسٹیج ڈرامہ کروانے والی انتظامیہ نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم نے اجازت دی تھی لیکن ڈی ایس پی نے ایک لاکھ روپے مانگے تھے نہیں دیئے اس لیے انتقامی کارروائی کی گئی ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
댓글